• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرہ:گیس لیکج کے باعث دھماکا، میاں بیوی شدید زخمی

Latest News
نوشہرہ…نوشہرہ کے علاقے شیدو میں گیس لیکج کے دھماکے سے آتشزدگی میاں بیوی جھلس کر شدید زخمی ہوگئے،زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ۔

پولیس کے مطابق شیدو میں رات گئے عبدالخیل خٹک کے مکان میں گیس کے ہیٹر سے لیکج ہوگئی جس سے زوردار دھماکہ ہوگیا اور پورے گھر کو آگ لگ گئی۔ 75سالہ عبدالخیل شخص اپنی بیوی 70سالہ نزہت سمیت جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔

زخمیوں کو فور ی طور پر ایل آر ایچ منتقل کردیا گیا جہاں پر ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ آتشزدگی سے پورا مکان تباہ ہوگیا ہے۔
تازہ ترین