• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبح ٹیکسی میں سفر کے دوران واٹس ایپ چیک کرتا ہوں۔

دفتر میں کمپیوٹر پر کام کرتے کرتے ناشتہ کرتا ہوں،

ای میلز دیکھتا ہوں،

فیس بک اور ٹوئیٹر پر نظر ڈالتا ہوں۔

نیوزفیڈ کا جائزہ لیتا ہوں۔

گھر آ کر کان میں ٹونٹی گھسا کر گانے سنتا ہوں،

یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتا ہوں۔

چھٹی والے دن ویڈیو گیم کھیلتا ہوں،

فلمیں دیکھتا ہوں۔

کل نیا ویڈیو گیم خریدنے سوپرمارکیٹ گیا۔

جلدی میں ایک خاتون سے ٹکر ہو گئی۔

میں نے معذرت کے بعد کہا،

’’آنٹی! شاید آپ کو پہلے کہیں دیکھا ہے۔‘‘

خاتون چلا اٹھیں،

’’صدقے بیٹے! میں تیری سگی ماں ہوں۔‘‘

(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین