وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے 100 دن میں ٹرینوں میں وائی فائی اور ٹریکنگ سسٹم لگانے کا اعلان کردیا ۔
میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہاکہ کسی کچی آبادی کو چھیڑیں گے نہ کسی غریب کو تنگ کریں گے مگر کسی مگرمچھ کو نہیں چھوڑیںگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نجی شعبےکواسٹیشنوں کی تزین وآرائش کی پیش کش کررہےہیں،فریٹ کا نظام بہتر نہ کرسکے تو نجی شعبے کو آفر کریں گے۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ روہی اورموہن جودڑوایکسپریس کواپ گریڈ کریں گے اور ان ٹرینوں کو سکھرسے چلائیں گے۔