ڈگری( نامہ نگار) سٹیزن فورم کے وفد نے میجر ریٹائرڈ مرزا مسرور بیگ کی سربراہی میں چیئرمین بلدیہ میرپورخاص فاروق درانی سے ملاقات کی اور فورم کی جانب سے شہر کے پارکس کی دیکھ بھال کے لئے اپنی سروسز و مشاورت دینے کا عندیہ دیا جس پر چیئرمین بلدیہ فاروق درانی نے فورم کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ سب کا جذبہ دیگر عوام کے لئے بھی مشعل راہ ہے۔ ہم سب کو چاہئے کہ شہر کی بہتری کے لئے مل جل کر اپنا اپنا کردار ادا کریں ہم اور آپ مل کر بہت جلد ایک آگاہی مہم کے ذریعے لوگوں میں یہ آگاہی پیدا کریں کہ اپنے گھروں کا کچرا صرف کچرا کنڈی میں ڈالیں۔ پانی کا کنکشن قانونی طریقے سے لگائیں۔ لاکھوں کی آبادی ہونے کے باوجود صرف چند ہزار قانونی واٹر کنکشن ہیں ۔وفد نے چیئرمین کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ عاشورہ کے بعد شہر کے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کچھ اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ وفد میں فیصل خان زئی، ہارون کھتری،ولید احمد اور وقار میمن بھی شامل تھے۔