لاہور(مانیٹر نگ سیل) چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ قوم متفق ہوئی تو دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کے بعد کالا باغ ڈیم بھی بنائیں گے، کالا باغ ڈیم ملک کی بقا کا ضامن ہے، کوئٹہ میں پانی کا مسئلہ اتنا سنگین ہوسکتا ہے کہ لوگوں کو ہجرت کرنا پڑے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جسٹس ثاقب نثارنےکہا کہ کوئٹہ میں پانی کی قلت کے مسائل سامنے آئے، پتہ چلا کوئٹہ میں پانی کا مسئلہ اتنا سنگین ہو سکتا ہے کہ لوگوں کو ہجرت کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ جب میں نے پتہ کرایا تو معلوم ہوا کہ پانی کا مسئلہ تو پورے ملک کا ہے۔