• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری، بلاول آج تعزیت کیلئے جاتی امراء جائیں گے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری آج جاتی امراء میں نواز شریف سے تعزیتی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف زرداری پارٹی وفد کے ہمراہ میاں نواز شریف سے ان کی اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری نے بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کی ، جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر رہنماؤں پر مشتمل وفد نے نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔

واضح رہےکہ بیگم کلثوم نواز کی وفات پر میاں نواز شریف، مریم اور صفدر کو 4 روز کے لیے پیرول پر رہا کیا گیا ہے جس کی مدت کل شام 4 بجے ختم ہوجائے گی۔

تازہ ترین