ٹھٹھہ (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی حسن زرداری نے کہا ہے کہ ہم ضلع ٹھٹھہ سے تھانہ کلچر کو مکمل طور پر ختم کرانے کے لئے کوشش کر رہے ہیں اور سندھ حکومت کے تعاون سے اس میں کامیابی حاصل کرینگے اس بات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوۓ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں انہوں نے کہا کہ جلد ہی کوسٹل ہائی وے کا بقیہ 54 میل کا کام جلد شروع کیا جائے گا اور ضلع ٹھٹھہ میں محتلف غیر فعال واٹر سپلائی اسکیموں کو بھی جلد از جلد تعمیر و مرمت کرائیں گےجبکہ ٹھٹھہ سجاول روڈ بائی پاس کو بھی ڈبل کریں گے۔ عوام کو تفریحی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی جا رہی ہیں اور جلد خوشخبری سنائینگے۔ حاجی علی حسن زرداری نے کہا کہ عوام سے جو وعدے کئے ہیں۔ انہیں جلد پورا کرینگے۔ وفود کی جانب سے تجاوزات کی شکایت پر انہوں نے یقین دلایا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لئے جلد آپریشن شروع کیا جائے گا اور یہ آپریشن بلا امتیاز ہوگا اس موقع پر عاشق علی زرداری اور دیگر بھی موجود تھے۔