ٹوکیو(اے پی پی) تائیوان کی سٹار کھلاڑی سائی سو وائی نے جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا، انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں امریکن کھلاڑی امانڈا کو شکست دے کر تیسری مرتبہ ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، یہ ان کا 2012ءکے بعد پہلا سنگل ٹائٹل ہے۔