آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ28؍جمادی الاوّل 1441ھ 24؍جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ایک ٹی وی چینل کو ٹاک شو کے میزبان کی ضرورت تھی۔

کل وہاں میرا انٹرویو ہوا۔

’’کیا آپ کو سیاسی تاریخ سے دلچسپی ہے؟‘‘

ڈائریکٹر نیوز نے پوچھا۔

’’جی ہاں، ستر سال کی تاریخ ازبر ہے۔‘‘

میں نے بتایا۔

’’کیا آپ مستقبل پر گفتگو کر سکتے ہیں؟‘‘

’’جی ہاں، میں قیاس آرائیاں کرنیکا شوقین ہوں۔‘‘

’’ٹھیک ہے، آپ منتخب کر لئے گئے ہیں۔‘‘

انہوں نے خوش خبری سنائی۔

’’آپ نے حالات حاضرہ کے بارے میں تو پوچھا ہی نہیں۔‘‘

میں نے حیران ہو کر کہا۔

ڈائریکٹر صاحب چلائے،

’’خبردار جو حالات حاضرہ پر ایک بھی جملہ کہا تو!‘‘

(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

ادارتی صفحہ سے مزید