کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر پی ایچ ای و واسا نور محمد دمڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان بلخصوص کوئٹہ میں پانی کے مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائیگا یہ بات انہو ں نے واسا سے متعلق اجلاس کے موقع پر کی ایم ڈی ولی محمد بڑیچ نے انہیں ادارے کو در پیش مسائل اور وسائل کے بارے میں آگاہ کیا صوبائی وزیر نے کہا کہ پانی کی فراہمی کے نظام میں بہتر لانیکی ضرورت ہے غیرحاضر اور کام میں دلچسپی لینے والے ملازمین کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ پانچ سال کے دوران محکمے کی کارکردگی بہتر بنائیں کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں پانی کی قلت دور کرنے کیلئے ٹھوس پالیسیاں بنائی جائیں گی ایم ڈی نے بتایا کہ مشینری کی عدم دستیابی اور مالی مشکلات کا سامنا ہے جس پر صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ وزیر اعلی جام کمال سے ملاقات کر کے مسائل سے آگاہ کریں گے۔