امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہےجس کے خاتمے کےلیے صدر پاکستان نے کوئی لائحہ عمل نہیں دیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پارلیمنٹ سےخطاب کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت نے آج تک اپنے وعدے کو پورا نہیں کیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک پارلیمانی کمیشن قائم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن وہ آج تک قائم نہیں ہوا ۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کا کشمیر کی آزادی کا ذکر قابل تحسین ہے جبکہ ملک میں سودی نظام اورسودی معیشت کا خاتمہ ضروری ہے ۔