• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری آزاد پتن ہائیڈرو پاورپراجیکٹ کے متبادل جنگل کیلئے لینڈ ایکوزیشن کانوٹیفکیشن

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)مری آزاد پتن 640میگا واٹ کے ہائیڈرو پاورپراجیکٹ کے متبادل جنگل کیلئےلینڈ ایکوزیشن ایکٹ کی سیکشن چار کے تحت گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔تحصیل گوجرخان کے موضع ڈھوک پناہ اور درخالی خوردمیں 3272کنال9مرلہ اراضی کی ایکوزیشن کا نوٹیفکیشن جاری کیاگیا ہے۔متبادل جگہ پر جنگل لگانے کے بعد آزاد پتن پراجیکٹ میں آنےوالی فاریسٹ لینڈ سے درخت کاٹے جائیں گے،جس کے بعد منصوبے پر کام شروع ہوگا۔دریائے جہلم پر 640میگا واٹ کا نیا ہائیڈرو پاورپراجیکٹ آزاد پتن سی پیک کا حصہ ہے۔ذرائع کے مطابق آزاد پتن منصوبہ کیلئے محکمہ جنگلات کی4سو 34ایکٹر اراضی کا متبادل درکار ہے۔720میگا واٹ کے ہائیڈل کروٹ پاور پراجیکٹ منصوبہ کیلئے پہلے ہی راولپنڈی کے موضع مجاہد میں متبادل جنگل لگایا جارہا ہے۔
تازہ ترین