• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اظہار رائےکی آزادی کامطلب یہ نہیں کہ دوسروں کی دل آزاری کی جائے،اسلام آبادہائیکورٹ

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آبادہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پراداروں کے خلاف مبینہ پروپیگنڈہ کرنے کے الزام میں گرفتارشہری کی درخواست ضمانت کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔ دوران سماعت عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ اظہار رائے کی آزادی کامطلب یہ نہیں کہ دوسروں کی دل آزاری کی جائے۔ گزشتہ روز پشتون تحفظ موومنٹ کے رکن حیات خان کی درخواست ضمانت کی سماعت کے موقع پر ایف آئی اے کی جانب سے فرانزک رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ اس موقع پر درخواست گزار کے وکلاءڈاکٹر بابر اعوان اور عبدالرحیم ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے عدالت سے استدعاکی کہ انہیں ایف آئی اے کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ فراہم کی جائے تا کہ وہ اس کا جواب دے سکیں۔ اس پر فاضل جسٹس نے درخواست گزارکے وکلاءکو رپورٹ فراہم کرنےکاحکم دیتے ہوئے مزید سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین