اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ اقتصادی امور اسد عمر نے نظرثانی شدہ فنانس بل2018 کی ترامیم کو سختی سے صیغہ راز میں رکھا ہے ان کا علم پاکستان کی صرف چار شخصیات تک محدود ہے جو یہ ہیں وزیراعظم عمران خان، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر مملکت برائےریونیو حماد اظہر، چیئرمین ایف بی آر جہانزیب۔ پی ٹی آئی حکومت کے وزیر خزانہ و اقتصادی امور اسد عمر آج صبح دس بجے قومی اسمبلی میں نظر ثانی شدہ فنانس بل 2018 منظوری کیلئے پیش کرینگے ان کی تقریر تیس سے45منٹ کی ہوگی اس کی دستاویزات کی طباعت تک نہیں کرائی گئی تاکہ ترامیم کا راز افشا نہ ہو یہ ترمیم شدہ فنانس بل 2018 اگر چہ نو مہینوں کیلئے ہوگا مگر اس کے لئے روایتی انداز میں آٹھ دس بارہ کتابیں طبع نہیں کرائی گئیں ۔