• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی ممالک کے مسلمانوں کو مذہبی آزادی میں مشکلات ہیں، شیریں مزاری

اسلام آبا د( جنگ نیوز) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے یورپی ممالک میں مقیم مسلمان کمیونٹی کو مذہبی آزادی کی عدم فراہمی سمیت انسانی حقوق کی بدترین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لے اور اس حوالے سے اپنا کردارادا کرے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وزارت انسانی حقوق میں یورپی یونین کے پاکستان میں سفیر جین فرانکوئس کاٹین کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات کے دوران یورپی یونین کے پولیٹیکل قونصلرفرینک اولیورروکس اور ہیومن رائٹس قونصلر جویریہ بھی موجود تھیں۔ وفاقی وزریر نے کہاکہ یورپی ممالک میں مقیم مسلمانوں کووہاں پر مذہبی آزادی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے اوروہ بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں ،یہ صورتحال روزبروزبدترین ہوتی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی انسانی حقوق حاصل ہیں،اقلیتوں کی فلاح وبہبود اوران کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
تازہ ترین