• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

’ٹھگس آف ہندوستان‘ میں امیتابھ بچن کی پہلی جھلک


بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن اور عامر خان کی آنے والی بڑی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کاپہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹیزر شیئر کیا اور تمام مداحوں کے سامنے امیتابھ بچن کی پہلی جھلک پیش کی۔

’یش راج فلمز‘ کے بینر تلے بننے والی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ عامر خان اور امیتابھ بچن کی ایک ساتھ پہلی فلم ہے۔

حال ہی میں عامر خان نے فلم کا لوگو شیئر کیا تھا جس میں صرف فلم کی ریلیز ہونے کی تاریخ اور کاسٹ کا نام پیش کیا گیا تھا۔

فلم میں امیتابھ بچن ’’خدا بخش‘‘نامی ٹھگ کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ عامر خان نے ٹیزر شیئر کرتے ہوئے امیتابھ بچن کو ’’سب سے بڑا ٹھگ‘‘ قراردیا ہے۔

واضح رہے کہ ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کی کہانی میڈوز ٹیلر کے 1839میں شائع ہونے والے ناول ’’کنفیشن آف ٹھگ‘‘پر مبنی ہے جس میں عامر خان’’امیر علی‘‘نام کے ٹھگ کا کردار نبھارہے ہیں، دیگر فنکاروں میں امیتابھ بچن، اداکارہ کترینہ کیف، فاطمہ ثنا شیخ اور رونت رائے شامل ہیں۔

فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ رواں برس 8 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین