مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہبازشریف نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف نے بہت بڑی قربانی دی ،ہمارے قائد کو جیل سے رہائی مل رہی ہے ، آج خوشی کا دن ہے ۔
میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہبازشریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں ،اس ہی کی ذات انصاف کرتی ہے،تمام کارکن 2نفل شکرانے کے ادا کریں ۔
انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت کے فیصلےمیں لکھاگیاتھا کہ نوازشریف کےخلاف کرپشن ثابت نہیں ہوئی،وقت ثابت کرے گا کہ اس کیس میں کچھ نہیں ہے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ بہت جلد اپنے لیڈر میاں نوازشریف کو اپنے درمیان پائیں گے،استقبال سےمتعلق مشاورت جاری ہے،پارٹی بیٹھےگی اور لائحہ عمل طے کرےگی۔
ان کا کہناتھاکہ بیوی آئی سی یو میں تھیں اوراحتساب عدالت کا فیصلہ آیا،لوگ تواحتساب عدالت کا فیصلہ سن کر بھاگ جاتے ہیں،نوازشریف اپنی بیمار بیٹی کے ساتھ وطن واپس آئے۔
حمزہ شہباز نے یہ بھی کہا کہ جب دامن صاف ہو تو ڈٹ کر کیسز کا سامنا کریں گے،تمام مقدمات میں سرخرو ہوں گے۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ لوگ بیگم کلثوم نوازکی بیماری پر طنز کرتے تھے، حق حق ہوتا ہے اور سچ سچ،، اسے چھپایا نہیں جاسکتا۔