• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن سے چار افراد کی لاشیںبرآمد،قلعہ عبداللہ میں دو نوجوان قتل

Latest News
چمن ....چمن سے چار افراد کی لاشیں ملی ہے جبکہ قلعہ عبداللہ میں فائرنگ سے دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق چمن میں چند گھنٹوں کے دوران مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ، جس میں شاخہ درہ سے 3 افراد کی جبکہ توبہ اچکزئی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، چاروں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

ادھر قلعہ عبداللہ کے علاقے دلسورہ میں دو نوجوانوں کے درمیاں جھگڑا ہوا اور اسی دوران ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس سے دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے، جاں بحق افراد کی لاشیں سول اسپتال چمن منتقل کر دی ہے،لیویزنے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین