• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا، شقی القلب باپ نے 3سالہ بیٹے کو قتل کر دیا

سرگودھا میں شقی القلب باپ نے بیوی سے جھگڑے کے بعد 3سالہ بیٹے کو گلا دبا کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق سرگودھا کے علاقے حلال پور میں ملزم رفیق کا اپنی اہلیہ کے ساتھ جھگڑا ہوا، جس کے بعد ملزم نے طیش میں آکر اپنے 3سالہ بیٹے کو گلا دبا کر قتل کردیا۔

ملزم نے بچے کی لاش نہر میں بہا دی، ملزم رفیق کی اہلیہ کی درخواست پر پولیس نے لاش برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، قتل کی دیگر محرکات کا بھی پتہ چلایا جارہا ہے اس سلسلے میں تفتیش کی جارہی ہے۔

تازہ ترین