• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم ہائوس میں موجود بھینسوں کی نیلامی کی تاریخ سامنے آگئی

وزیراعظم ہائوس میں موجود بھینسوں کی نیلامی 27ستمبر کو ہوگی، نیلامی کے لیےوزیر اعظم ہائوس نے نوٹس بھی جاری کردیاہے۔

وزیراعظم ہائوس انتظامیہ کی طرف سے جاری نوٹس کے مطابق بھینسوں کی نیلامی 27ستمبر کو صبح 11 بجے منی ڈیری فارم وزیراعظم ہائوس میں ہو گی۔

نوٹس میں کہا گیا کہ 3 نیلی راوی بھینسیں ایک کٹا اور 4 کٹیاں نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی، بھینسیں سب سے زیادہ بولی لگانے والے کو دی جائیں گی۔

نوٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ مجاز اتھارٹی وجہ بتائے بغیر بولی مسترد کرنے کا بھی اختیار رکھتی ہے۔

تازہ ترین