• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودہا (صباح نیوز)سرگودہا میں سفاک باپ نے بیوی سے جھگڑے کے بعد 3سالہ بیٹے کو گلا دبا کر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق سرگودہا کے علاقے حلال پور میں ملزم رفیق کا اپنی اہلیہ کے ساتھ جھگڑا ہوا جس کے بعد ملزم نے طیش میں آکر اپنے 3سالہ بیٹے کو گلا دبا کر قتل کردیا، ملزم نے بچے کی لاش نہر میں بہا دی، ملزم رفیق کی اہلیہ کی درخواست پر پولیس نے لاش برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے کہا کہ ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، قتل کی دیگر محرکات کا بھی پتہ چلایا جارہا ہے اس سلسلے میں تفتیش کی جارہی ہے۔

تازہ ترین