• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ ایف میں اقرباپروری کیخلاف انکوائری کرائی جائے، نوید عالم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ایچ ایف کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک اینڈ ڈویلپمنٹ نوید عالم نےوفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ کی وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے اپیل کی ہے کہ وہ پی ایچ ایف میں ہونے والی اقربا پروری کی تحقیقات کے لئے فوری طور پر کمیٹی قائم کریں، انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف قومی کھیل میں بہتری کے بجائے نوازنے کی پالیسی پر گامزن ہے اسی لئے جونیئر کھلاڑیوں کی ٹیم کو بلاجواز کینیڈا کے دورہ پر بھیجا گیا جس میں اس کے خلاف26 گول ہوئے اور اس دورہ پر تین کروڑ روپے سے زیادہ کے اخراجات آئے تھے، جبکہ فیڈریشن کو کروڑوں روپے کی گرانٹ دی اور وہ فنڈ کی کمی کا رونا رورہی ہے، اس فنڈ کا حساب لیا جائے، انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف اپنے من پسند کھلاڑیوں کو کوچنگ اسٹاف میں شامل کررہی ہے، نچلی سطح پر کھلاڑیوں کو گروم کرنے کی کوئی حکمت عملی نظر نہیں آرہی ہے۔ قومی ہاکی اکیڈمیاں ویران پڑی ہوئی ہیں، کراچی اور دیگر متحرک ہاکی ایسوسی ایشنوں کے خلاف سازش کی جارہی ہے، ملک میں پہلی مرتبہ فیڈریشن نے متوازی ایسوسی ایشنز قائم کرائی جس میں اپنے منظور نظر کھلاڑیوں اور لوگوں کو آگے لایا گیا۔
تازہ ترین