• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت منشور پر عملدار آمد کیلئے تیزی سے کام کر رہی ہے،علی اعوان

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کےامیدوار این اے 53 علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ حکومت 100 دن کے منشور پر عملدار آمد کیلئے تیزی سے کام کر رہی ہے۔ حکومت نے کم وقت میں بڑے اقدامات کئے ہیں۔ اسلام آباد میں ایک بڑے مافیا نے سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہے۔ ہماری حکومت کسی غریب کے گھر پر آپریشن نہیں کرے گی۔ تحریک انصاف کی حکومت نے کم آمدانی والے افراد کو پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا ہے۔ گزشتہ روز اپنے انتخابی حلقہ میں مختلف میٹنگز اور وفود سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منتخب ہو کر حلقہ کے مسائل مکمل طور پر حل کروں گا۔ اسلام آباد کو خوبصوت اسلام آباد بنائیں گے۔ قبل ازیں علی اعوان نے سترہ میل ، بھارہ کہو اور شاہدرہ میں کارنر میٹنگ سے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین