• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس پاکستان ،جسٹس ثاقب نثارعلیل ہو گئے،ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے،چیف جسٹس علالت کے باعث چترال میں گولن گول ہائیڈل پراجیکٹ کابھی دورہ نہیں کر سکے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیف جسٹس اپنے اہل خانہ کے ہمراہ چترال پہنچے تھے جہاں آج گولن گول ہائیڈل پراجیکٹ کادورہ کرنا تھا لیکن چترال پہنچ کرانہیں شدید بخار ہوگیا اور وہ علالت کے باعث ہائیڈل پراجیکٹ کادورہ نہیں کرسکے،ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

علاوہ ازیں چترال پہنچ کر جب انہیں لواری ٹنل کی بندش کے بارے میں علم ہوا تو انہوں نے اس کا سخت نوٹس بھی لیا ۔

تازہ ترین