• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹینس ایسوسی ایشن54 ویں سندھ اسپورٹس بورڈ ڈیولپمنٹ سیریز ٹینس چیمپئن شپ یو نین کلب کراچی میں 29ستمبر سے 5 اکتوبر کے دوران منعقد کرے گی۔ سندھ اسپورٹس بورڈ نے دو ڈیولپمنٹ سیریز ٹینس ٹورنامنٹ اسپانسر کئے ہیں ، دوسرا ایونٹ لاڑکانہ میں اکتوبر میں منعقد ہوگا جو لاڑکانہ ٹینس ایسو سی ایشن آرگنائزکرے گی۔ٹورنامنٹس میں مینزسنگلز۔ لیڈیز سنگلز، جونیئرز 7، 9، 11، 13، 15 اور 17 کو سنگلز کے مقابلے ہونگے۔ جبکہ پاکستان سافٹ ٹینس ایسو سی ایشن کے ٹیکنیکل تعاون سے سافٹ جونیئرز انڈر 21سنگلز، سافٹ گرلزانڈر 21 سنگلز، اور سافٹ جونیئرز ڈبلز کے مقابلے منعقد ہونگے،پاکستان ٹینس فیڈریشن نے چار اسپورٹس وہیل چیئرز درآمد کر کے سندھ ٹینس ایسو سی ایشن کے حوالے کی ہیں اور اس ٹورنامنٹ کے دوران وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔
تازہ ترین