• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانیوں کے جذ بہ کاکوئی مقابلہ نہیں کرسکتا، بھاشاڈیم ہر صورت بنےگا، چیف جسٹس

چکدرہ، داروڑہ(نمائند گان جنگ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہاہے کہ بھاشاڈیم ہر صورت تعمیر ہوگا،شہریوں کی جانب سے اربوں روپے کاچندہ اکھٹا ہو رہا ہے، پاکستانیوں کے جذبے کاکوئی مقابلہ نہیں کرسکتا، توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے ڈیمز ناگزیر ہیں ، ملک کے مستقبل کامعاملہ ہے ، تعمیر میں حائل رکاوٹیں دور کرینگے۔ وہ چترال سے سوات جاتے ہوئے فشنگ ہٹ چکدرہ میں صحافیوں سے گفتگوکر رہے تھے۔ اس موقع پر چکدرہ پریس کلب کے صدر محمد اسرار نے صنم ڈیم اسبنڑ آدینزئی کے ٹینڈر اور ورک آرڈر جاری ہونے کے باوجود تعمیراتی کام شروع نہ ہونے پر چیف جسٹس کے ازخود نوٹس کی غرض سے انکے پرسنل سیکرٹری کوتحریری درخواست دی۔چیف جسٹس نے کہا کہ وہ قوم کے خادم ہیں اور خادم کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ سپریم کورٹ میں پڑے مقدمات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انکاکہناتھاکہ مقدمات نمٹانے پر کام تیزی سے کام شروع ہوگیاہے۔
تازہ ترین