• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے افسران کوفیس بک پرخواتین کیساتھ تصویریں اپ لوڈکرنے سےروک دیا گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ سپیشل ایجوکیشن میں افسران کوفیس بک پرخواتین کیساتھ تصویریں اپ لوڈکرنے سے منع کردیاگیا، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی،اس ضمن میں جارینوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ افسران سوشل میڈیاپرخواتین اورتقریبات کی تصویریں نہیں لگائیں گے، جو ایساکرے گااسے کارروائی کاسامناکرناپڑے گا، حکام کے مطابق انہیں شکایات آرہی تھیں کہ کچھ افسرمختلف تقریبات میں لی گئی خواتین کیساتھ تصویروں کوفیس بک پرلگاتے تھے،حکام نے معاملے کی انکوائری اورافسران پرنظررکھنے کیلئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے۔
تازہ ترین