وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق حکومتوں نے آنے والی نسلوں کو بھی مقروض کردیا ہے،موجودہ معاشی بدحالی کے سب سے بڑے مجرم اسحاق ڈارہیں۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےقومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل لوگ کمرمیں بھی درد ہوتوجہازمیں بیٹھ کرلندن چلےجاتےہیں،اسحاق ڈار کو جہاز میں بٹھاکرباہربھجوایاگیا اوروہ واپس نہیں آئے۔ آج چند لوگ ارب پتی ہوگئے ہیں جن کے ایون فیلڈ میں فلیٹس ہیں۔
انہوں نے سابق حکومت پر تنقید کے تیر چلاتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے حکومت میں آکر وہی کیا جو ایسٹ انڈیا کمپنی نے کیا تھا،اربوں روپے قرض لے کر اپنے کھیلنے کے لئے کھلونے بنائے گئے،8 ارب روپے حکومت پنجاب کومیٹروبسیں چلانےکیلئےچاہئے،اورنج ٹرین کو پٹری پر رکھنےکےلیےسالانہ 20 ارب روپےچاہئے،11 ارب روپے صرف شہبازشریف نے خرچ کیے۔