• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت مشرف کو گرفتار نہ کرنیکی یقین دہانی کرائے واپس آجائینگے،ڈاکٹر امجد

اسلام آباد (خبر نگار) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پرویز مشرف کو دوران تفتیش گرفتار نہ کرنے اور بیرون ملک اپنے علاج کا سلسلہ جاری رکھنے کی اجازت دے،وہ وطن واپس آجائیں گے اور طلبی پر ہرعدالت میں پیش ہوں گے، پرویز مشرف جس مرض میں مبتلا ہیں اس کا علاج پاکستان میں نہیں ہے، ریلیف دینے پر عدالت عظمیٰ کے شکرگزار ہیں تاہم چیف جسٹس کے ریمارکس میں طنز کا عنصرپایا گیا ہے۔ چیف جسٹس کی”پکی رہائش گاہ“سے کیا مراد ہے،سمجھ نہیں آیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو این آراو کیس میں چیف کے پرویز مشرف کے حوالے سے دیئے گئے ریمارکس پر اپنا ردعمل بیان کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف ایک ایسے سنجیدہ مرض میں مبتلا ہیں جس کی فالواپ ٹریٹمنٹ کے لئے انہیں باقاعدگی سے لندن جانا پڑتا ہے،،ہ پرویز مشرف عدالت میں پیش ہونے سے نہیں گھبراتے ، وہ طلبی پر ہرعدالت میں پیش ہونے کو تیار ہیں، دفعہ 342 سمیت دیگر مقدمات میں اپنا بیان ریکارڈ کروانے کو تیار ہیں۔
تازہ ترین