• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف کیوں نہیں آرہے، آکر بیان دیں، گھومیں پھریں، سپریم کورٹ

اسلام آباد(جنگ نیوز،صباح نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے این آر او عملدرآمد کیس میں ریمارکس دیئے کہ پرویزمشرف ریڑھ کی ہڈی کےدردکابہانہ کرکےنکل گئے،باہر جاکر ڈانس کرتے ہیں،جنرل صاحب پاکستان کیوں نہیں آتے، آکر بیان دیں، گھومیں پھریں، ان سے اثاثوں کا بھی نہیں پوچھیں گے، سیکورٹی بھی دینگے، یہاں سی ایم ایچ کے بہترین ڈاکٹر سے ان کا علاج کروائینگے، ہم نے انکا نام ای سی ایل سے نہیں ہٹایا،یہ غلط تاثر ہے۔ سپریم کورٹ نے چک شہزاد میں پرویز مشرف کا فارم ہائوس کھولنے کا حکم دے دیا۔ سماعت کے دوران پرویز مشرف کے وکیل بولے کہ پرویز مشرف عدالتوں کا احترام کرتے ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اس کا پتا رویے سے چلتا ہے، باتوں سے نہیں، کیا ان کیلئے علیحدہ قانون ہے، ایک ہفتے میں جواب دیں کہ پرویز مشرف وطن واپس آرہے ہیں یا نہیں۔ سپریم کورٹ میں این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل نے کہا کہ اگر پرویز مشرف کے آنے جانے پر پابندی نہ لگائی جائے تو وہ واپس آ سکتے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت کی۔

تازہ ترین