• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای او بی آئی سے فیس کی مد میں لی گئی رقم واپس کرنے کا حکم، اعتزاز احسن کا انکار، سرکاری اداروں میں نجی وکلاکی تفصیلات طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ،ایجنسیاں) سپریم کورٹ نے ای او آئی بی فنڈز سے وکلاء کو ادائیگیوں سے متعلق کیس میں وفاقی سیکرٹری قانون وانصاف سے پالیسی سے متعلق تفصیلات طلب کرتے ہوئے فیس کی مد میں لی گئی رقم واپس لینے کا حکم دیدیاہے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ازراء تفنن اعتزاز احسن کو کہا آپ وصول کی گئی فیس میں سے ڈیم فنڈز میں کتنے پیسے دینگے؟ تو اعتزاز احسن نے کہا میں تو ڈیم میں فنڈ نہیں دوں گا،ڈیم میں فنڈز دینا اعتراف جرم کے برابر ہو گا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں اگر ادائیگی غیر قانونی ہوئی تو ریکوری ہوگی، نجی وکیل کرنے ہیں تو سرکاری وکیل کس لئے ہیں؟ سرکاری اداروں کے نجی وکلاء کے خلاف فیصلہ موجود ہے۔
تازہ ترین