• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ میں اسٹا ربننے کا مطلب ہے دولت کی ریل پیل لیکن پھر بھی نجانے کیوں بہت سے ستارے ایسے ہیں، جو کیمر ے کےسامنے ہی نہیں بلکہ اس کے پیچھے بھی ایسے کام کرتے ہیں یا مشاغل اپناتے ہیں کہ ان کی دولت میں اضافہ ہی ہوتا چلا جاتاہے۔ ایک مثال تو شاہ رخ خان کی ہے، باکس آفس ان کے گھر کی باند ی ہے مگر پھر بھی وہ آئی پی ایل کی ٹیم کے مالک ہیں، جہاں کنگ خان نے پانچ سو کروڑ روپے لگا رکھے ہیں۔ آئیں اس مضمون کی مناسبت سے نظر ڈالتے ہیں کہ پردہ سیمیں سے ہٹ کر کون کیا کچھ کر ہاہے اور کتنا بینک بیلنس بڑھا رہا ہے۔ 

جسٹن ٹمبر لیک

جسٹن ٹمبرلیک ایک نہیں تین تین محاز پر پیسہ کمانے میںمصروفِ عمل ہے۔ ایک تو ان کا کپڑے کا کام ہے، دوسرا وہ ریستوران کے مالک ہیں اور اس کے علاوہ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ’مائی اسپیس ‘ بھی چلاتے ہیں، جو انہوں نے 2013ء میں لانچ کی تھی۔

اجے دیوگن

اجے دیوگن نے پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ ساتھ اپنا پیسہ گجرات میں ایک سولر پلانٹ پر لگایا ہوا ہے۔ وہ کہتے ہیں، ’بھارت میں ہمیشہ سے ہی توانائی کی ضرورت رہی ہے اور یہ وقت ہے کہ ہم گرین توانائی کو اختیار کریں کیونکہ توانائی کا یہی مستقبل ہے۔

جان ابراہم

جان ابراہم نے اپنی معاشیات کی ڈگری کا استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ جان نے ’وکی ڈونر‘ سے کامیاب پروڈکشن ہاؤس شروع کیا ہے اور وہ ہاکی لیگ میں ہاکی ٹیم کے مالک بھی ہیں۔

میڈونا

میڈونا تو ہر فن مولا ہے۔ گلوکاری اور اداکاری تو اس کے لیے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے ، لیکن اس سے بھی ہٹ کر میڈونا کا ایک اور ٹیلنٹ بھی ہے، وہ مصنف ہے۔ میڈونا بچوں کیلئےپانچ کتابیں لکھ چکی ہے۔

جیریمی رینر

ہالی ووڈ کے صف اوّل کے اداکاروں میں شمار کیے جانے والے جیریمی رینر جائیداد خریدنے اور بیچنے یعنی پراپرٹی ڈیلر کا کام کرتے ہیں۔ اب آپ سوچیں، جب ہالی ووڈ کے اسٹارز کے گھر ملین ڈالرز میں فروخت ہوتے ہیں تو جیریمی کی کتنی چاندی ہوتی ہوگی۔ 

شلپا شیٹھی

شلپا بھی آئی پی ایل ٹیم راجستھان رائل کی مالک تھیں۔ پھر انہوں نے پروڈکشن کمپنی کھول لی لیکن ان کی فلم ’’ ڈشکیائوں‘‘ بری طرح ناکا م رہی تو انہوں نے اس بزنس کو خیرباد کہہ دیا۔ اس کے بعد اب وہ اسپا اور سیلون کی انڈین چین کی مالک ہیں۔ شلپا شیٹھی 2015ء میں اپنی یوگا ڈی وی ڈی بھی لانچ کرچکی ہیں۔ 

تازہ ترین
تازہ ترین