نوابشاہ میں ریلوے ٹریک کے قریب دیسی ساختہ بم موٹرسائیکل سوار افراد کے بیگ میں ہی پھٹ گیا۔ ایک زخمی کو حراست میں لے لیا گیاجبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔ واقعے پر آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا۔
پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار 2 افراد جیسے ہی گبچانی میں ریلوے پھاٹک کے قریب پہنچے تو ان کے پاس موجود بیگ میں دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میںزوہیب جمالی نامی شخص زخمی ہوگیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق دھماکے سے ریلوے ٹریک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ زخمی زوہیب جمالی کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔