• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو آزادی سے محروم نہیں رکھ سکتی،چوہدری پرویز اشرف

لندن (جنگ نیوز)کشمیری 70 سال سے اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ دنیا کی کوئی طاقت انہیں آزادی سے محروم نہیں رکھ سکتی۔ او آئی سی مظلوم کشمیریوں کے خلاف ڈھائے جانے والے مظالم پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتیہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر اور سابق وزیر حکومت آزاد کشمیر چوہدری پرویز اشرف نے پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیے گئےعشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری پرویز اشرف نے کہا کہ عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے ہم دنیا بھر میں مظلوم کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو بزور طاقت نہیں دبایا جاسکتا۔ انہوں نے او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر اپنی پالیسی بنائے۔ پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسنباری نے کہا کہ ہم چوہدری پرویز اشرف کو پیپلز پارٹی برطانیہ کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ہر موقع پر کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر دنیا میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ تقریب سے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ریاض خان، پیپلز پارٹی میڈیا سیل کے سربراہ اور ڈٖٹی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی برطانیہ آغا تنویر اقبال، کشمیر کمیٹی کے چیئرمین عارف مغل ایڈووکیٹ، گریٹر لندن PPP کے صدر میاں محمد سلیم، سیکرٹری جنرل گریٹر لندن مرزا آفتاب احمد باغی، سینئر وائس چیئرمین چوہدری شبیر رضا، شعبہ خواتین برطانیہ کی سیکرٹری جنرل سمیعہ علی، سیکرٹری انفارمیشن یوکے امبر اعجاز، رفیق، وقار عباسی، ہما میر، راجہ افتخار، سابق چیئرمین زکوٰۃ چوہدری ریاض، اسد نواز، چوہدری رفاقت حسین،شاہجہان چوہدری، چوہدری حسن اشرف و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین