• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ میںدھماکا،پولیس نےفرزانہ جمالی کا زخمی بھائی پکڑلیا

نوابشاہ( محمد انور شیخ /بیورورپورٹ ) گپچانی موڑ شوگر میل روڈ پر دھماکے میں ایک نوجوان زخمی ہو گیا ، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی جس سے شہر میں خوف وہراس پھیل گیا ،رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق زخمی نوجوان کے پاس دھماکہ خیز مواد تھا جو کہ مبینہ طور پر تخریب کاری کے لئے استعمال ہونا تھا ۔تفصیلات کے مطابق نوابشاہ کے قریب گپچانی موڑ شوگرمل روڈ پر کریکر دھماکے سے ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا جس کو شدید زخمی حالت میں پیپلز میڈیکل اسپتال لا یا گیا دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ جس کی آواز دور دور تک سنائی دی جس سے شہر بھر میں خوف ہراس پھیل گیا دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیا اس موقع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کی تلاشی کے بعد علاقے کو کلیئر کردیا ۔اس موقع پر ڈی ایس پی صدر محمد ایوب درس کا کہنا تھا کہ عینی شاہدین کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین نوجوان جارہے تھے جن میں ایک کے پاس بیگ میں موجود کریکر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں زوہیب جمالی نامی نوجوان شدید زخمی ہوگیا جبکہ اس کے دو ساتھی جو کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے اپنے ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے ڈی ایس پی کے مطابق جس مقام پر دھماکہ ہوا ہے وہاں سے چند ہی قدم کے فاصلے پر رینجرز کا ہیڈکوارٹر ہے اور تینوں نوجوان مبینہ طور ریلوے ٹریک پر دھماکے کے لئے جارہے تھا کہ دھماکہ خیز مواد قبل از وقت پھٹ گیا زخمی نوجوان کے دونوں فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش جارہی ہے دوسری جانب میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی آئی جی مظہر نواز شیخ کا کہنا تھا کہ یہاں ہمیں ایک بیٹری اور کچھ مودا ملا ہے جس کو خود کش جیکٹ نہیں کہہ سکتے ہیں اس کو ہم کریکر کہہ سکتے ہے اور پولیس کو ایک نوجوان زخمی حالت میں ملا ہے مزید تفتیش کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ یہ لوگ کون ہے اور کیا کرنا چاہتے تھا کیونکہ قریب ہی شوگر مل رینجرز ہیڈکوارٹر اور ریلوے ٹریک ہے اس سلسلے میں تفیش جارہی ہے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم مزید سرچنگ کررہی ہے۔ڈی ایس پی صدر محمد ایوب درس نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ میں زخمی ہونے والے نوجوان زوہیب جمالی شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی کے لیکچر پر جنسی ہراسمنٹ کا الزام لگانے والی طالبہ فرزانہ جمالی کا بھائی ہے۔ملزم زوہیب جمالی کے بعد دوسرا ملزم بھی گرفتار کرلیا گیا جبکہ تیسرے کی تلاش جاری ہے ڈی ایس پی ایوب درس نے بتایا کہ دھماکے کے مقام پر عارف پنہور کے ملنے والے پاسپورٹ کی مدد سے اسکی گرفتاری عمل میں آئ ہے انہوں نے کہا کہ عارف پنہور بھی دھماکے میں زخمی ہو ا ہے ڈی ایس پی کے مطابق ملزمان دہشت گردی کی واردات کے لئے جارہے تھے۔
تازہ ترین