• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
میں آپ کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف دلوانا چاہتا ہوں۔ نشتر اسکوائر ملیر میں ہے جہاں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا یہ حال کہ اب کسی بھی وقت بجلی غائب ہوجاتی ہے۔ جس سے یہاں کی عوام سخت اذیت سے دوچار ہیں بالخصوص طالب علم جو کہ اپنی پڑھائی سے زیادہ بجلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی موٹریں ناکارہ ہیں پینے کیلئے پانی بھی دستیاب نہیں ہوتا۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم پتھروں کے دور میں آچکے ہیں۔میں متعلقہ حکام کی توجہ اس طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں کہ خدارا ہوش کے ناخن لیں اور ہمیں ان اندھیروں سے باہر نکالیں۔
(فرقان علی ۔کراچی)
تازہ ترین