• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان ضمنی الیکشن لڑیں،انتقام نہ لیں،خواجہ سعد رفیق

لاہور(ایجنسیاں) سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ عمران خان ضمنی الیکشن لڑیں ‘ انتقام نہ لیں ‘عمران خان نے سیاسی مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کیلئے وزارت داخلہ اپنے پاس رکھی ہے‘ سازش سے الیکشن جیتنے کیلئے ہمارے گردگھیراتنگ کیا جارہاہے لیکن یہ وقت کبھی ان پر بھی آسکتا ہے‘جس کی حکومت ہو ضمنی انتخابات بھی وہی جیت جاتا ہے مگر اس بار ایسا نہیں ہوگا کیوں کہ حالات کا دھارا بدل رہا ہے‘تحریک انصاف سے ملک سنبھا لا نہیں جا رہا ‘موجودہ حکومت سی پیک کو مسخ کر دے گی‘ ہماری درخواست پر گنتی کی اجازت مل جاتی تو دوبارہ ضمنی انتخاب نہ ہوتا ‘ ،ریلوے ٹکٹ پر ڈیم فنڈ لگانے سے ڈیم نہیں بنا کر تے۔ اتوارکو لاہورکے علاقے ڈیفنس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ قالین کے نیچے نتیجہ نا چھپایا جاتا تو حالات مختلف ہوتے ‘مرتی ہوئی ریلوے کو اللہ کے حکم سے ہم نے زندہ کیا،نئے پاکستان میں بجلی ،گیس ہر چیز مہنگی کر دی گئی ہے‘ حکومت سے پیک نہیں چل رہا، جو پالیسی لا رہے ہیں وہ چین کو قبول نہیں ہو گی ۔

تازہ ترین