• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن



ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کراچی پولیس کے اچھے کاموں کی تعریف اور پولیس ملزمان کی کوتاہیوں کی نشاندہی کریں۔

سوشل میڈیا استعمال کرنے والے شہریوں کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کی ٹیم سوشل میڈیا کو بھرپور مانیٹر کرتے ہیں۔

انہوں نے ان تمام شہریوں کا شکریہ ادا کیا جو سوشل میڈیا پر پولیس کے اچھے اور مثبت کاموں کی تعریف کرتے ہیں اور ان پوسٹ پر بھی بھرپور توجہ دیتے ہیں جن میں پولیس کی اصلاحی تنقید ہوتی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ کراچی پولیس کی اصلاحی کمیٹی ہے جو اپنے طور پر پولیس کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے لیکن شہریوں کی تنقیدی، اصلاحی تجاویز اور چھوٹی چھوٹی باتیں جو انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے سے ملتی ہیں وہ بھی پولیس ملازمین کے کردار کو بہتر بنانے کے لئے بہت کارآمد ہوتی ہیں۔

ڈاکٹر امیر شیخ کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ پولیس ایسی ہو جسے دیکھ کر عام شہری ڈریں نہیں بلکہ سکھ کا سانس لیں اور برا آدمی پولیس کو دیکھ کر دور بھاگے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں پولیس میں 28 سال ہو گئے ہیں اب ان کا یہ مشن اور شوق ہے کہ پولیس عوام کو اپنا دوست سمجھے اور عوام کو احساس دلائے کہ پولیس ان کی خدمت کے لئے بنی ہے۔

تازہ ترین