کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد میں کھیلی انے والی قومی خواتین باسکٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی نے پشاور اور واپڈا نے ہزارہ کوشکست دیکر سیمی فائنل راونڈ میں کوالیفائی کر لیا ۔ پیر کو تیسرے میچ میں راولپنڈی نے حیدر آباد کو میزبان اسلام آباد نے کوئٹہ کو کراچی نے ہزارہ کو شکست دی ۔ مہمان خصوصی پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کرنل (ر) شجاعت علی تھے ۔