اسلام آباد (صباح نیوز) سابق صدر پرویز مشرف پر اسراربیماری میں مبتلا ہو گئے اور تیزی سے کمزور ہونے لگے سابق صدر تیزی سے کمزور ہو رہے ہیں، ہر تین ماہ بعد لندن علاج کیلئے جاتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما ڈاکٹر امجد نے کہا کہ پاکستان کے سابق صدر اور سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف ایک نامعلوم اور پُر اسرار بیماری میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے وہ تیزی سے کمزور ہو رہے ہیں ،پرویز مشرف کی پارٹی اے پی ایم ایل کے رہنما کیمطابق سابق صدر کی بیماری سے متعلق بتایا کہ ہر 3 ماہ بعد انہیں لندن جاکر اپنی بیماری کا علاج کرانا ہوگا۔