• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود کو وزیر اعلیٰ کی دوڑ سے باہر کرنے والا ایم پی اے نااہل

اسلام آباد( نمائندہ جنگ،مانٹیرنگ ڈیسک)شاہ محمود کو وزیر اعلیٰ کی دوڑ سے باہر کرنے والا ایم پی اے نااہل،علیم خان کیخلاف جعلی حلف نامے پر ایاز صادق کی درخواست منظور، کارروائی کیلئے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کرنے کی ہدایت،تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے شاہ محمود قریشی کو وزیر اعلیٰ کی دوڑ سے باہرکرنے والے پی پی 217 ملتان سے کامیاب امیدوا ر محمد سلمان کو نااہل قرار دیتے ہوئے حلقہ میں دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا، پی پی 217 سے کامیاب آزاد امیدوار محمد سلمان کے خلاف دو شناختی کارڈ رکھنے، اثاثہ جات چھپانے پر ان کو نا اہل کرنے کی درخواست نوید انجم اور شعیب اکمل نامی ووٹرز نے درخواست دائر کی تھی۔الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بینچ نے پی پی 217 ملتان پر محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے حلقہ سے آزاد امیدوار محمد سلمان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لینے اور حلقہ میں دوبارہ انتخاب کا حکم جاری کر دیا۔
تازہ ترین