• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میٹرومنصوبےمیں ایک ارب 82 کروڑکی بےضابطگی

ملتان(نمائندہ جنگ،جنگ نیوز)نیب ملتان میں میٹروبس میگاکرپشن کیس کی تفتیش کےدوران چیف انجینئر کیخلاف کروڑوں روپے کی کرپشن کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرکےرپورٹ اسلا م آبادبھجوادی گئی،قومی احتساب بیورو ( نیب) نےملتان میٹرو منصوبےمیں 1 ارب 82 کروڑ 21 لاکھ روپے کی بے ضابطگی کا انکشاف کیاہے، نیب کی تحقیقاتی کمیٹی کی ملتان میٹرو کرپشن کیس کے حوالے سے رپورٹ سامنے آگئی جس میں بتایا گیاہےکہ ایگزیکٹوانجینئرزامانت علی اورریاض نے تعمیراتی کمپنیوں کو اضافی ادائيگی کرکے خزانے کو1 ارب 4 کروڑ کانقصان پہنچایا، تحقیقاتی رپورٹ کے متن کےمطابق سابق چیف انجینئر ملتان میٹرو بس پراجیکٹ صابرسدوزئی نے قومی خزانےکو 70 کروڑ روپے سےزائد کا نقصان پہنچایا انہوں نے پیپرارولز کی خلاف ورزی بھی کی،صابرسدوزئی نےپی،سی،ون میں ردو بدل کرکےمنصوبے کو8 پیکیج میں تقسیم کیا۔
تازہ ترین