ایشیا کپ کر کٹٹور نامنٹ میں قومی ٹیم کی شکست اور ہاکی میں مایوس کن خبروں کے بعد اسکواش کے کورٹ سے اچھی خبر نے پاکستان کے عوام کے دل جیت لئے، ایشین جونیئر اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عباس زیب خان، انڈر19حارث قاسم انڈر17 اور محمد حمزہ انڈر15 کیٹگریز میں چیمپیئن بن گئے جبکہ انڈر 13 کے ایونٹ میں انس علی شاہ رنراپ رہے، عباس زیب نےہانگ کانگ کے چونگ لانگ کو17 کے ایونٹ میں حارث قاسم نے ملائیشیا کے عامر اظفر کو انڈر 15 کے فائنل میں پاکستان کے محمد حمزہ خان نے بھارت کے ارون سرین کو شکست دی*چیف آف نیول اسٹاف ایشین ٹورگالف چیمپین شپ میں پر وفیشنل ٹائیٹل شبیر اقبال نے جیت لیا۔محمد اشفاق نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کا ایونٹ ارینا فاروق کے نام رہا،اتوار کو پی این ایس گالف کورس میں ٹورنامنٹ کے آخری دن کیپٹن شاہد مسعود نے ایمیچر ٹائیٹل اپنے نام کیا۔سنیئر کٹیگری میں کرنل منصور اکرم فاتح رہے۔
ایمیچر گراس میں اشفاق حسین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیف آف نیول اسٹاف ،وائس ایڈمرل کلیم شوکت مہمان خصوصی تھے۔چار روزہ ایونٹ میں ملک کے چھ سو گالفرز نے شرکت کی*گریٹ پرائم منسٹر وسپریم کورٹ مشن ڈیم فار پاکستان سائیکل ریس کراچی ساؤتھ کے عبدالواحد نے جیت لی ہے ۔علی رضا دوسرے اور محمد اسلم تیسرے نمبر پر رہے۔ ریس کے چیف جج انٹرنیشنل سائیکلسٹ محمد سہیل بلوچ تھے ، مہمان خصوصی اللہ بخش سموں نے انعامات تقسیم کئے*پاکستان کے محمد بلال نے پہلی ایشین ٹور ٹین ریڈ بال اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔ایشین ٹور ٹین ریڈ بالز اسنوکر چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے ٹاپ کیوئسٹس نے شرکت کی۔فائنل میں پاکستان کے بلال نے آئرلینڈ کے کھلاڑی برینڈون او ڈونیو کیخلاف 1-6 سے فتح حاصل کی*سندھ کولیگن گرلز انٹر اسکول سب جونئیر،جونئیر،سینئر اور یو نیورسٹی لیول تھروبال ٹورنامنٹ ختم ہوگیا ،سٹی اسکول پی اے ایف چیپٹر ،سٹی اسکول ڈی کے کیمپس اورسیڈر کالج نے مختلف کیٹیگریز کے فائنل جیت لئے ۔پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سینئر نائب صدر اور ایڈیشنل ڈائرکٹر ایف آئی اے سندھ روبن یامین اور سٹی اسکول پی اے ایف چیپٹر کے پرنسپل سائمن گیکیسن مہمانان خصوصی تھے جنہوں نے انعامات تقسیم کئے ،اس موقع پر پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکریٹری مقبول آرائیں ،ارشد خان ،جعفر شاہ،کرن وہرہ، رزمینہ، وسیم رحمان، شکیل احمد اور دیگر بھی موجود تھے * پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم ’ٹیم خان‘ کا شاندار پریمیئر رینڈانس فلم فیسٹول میں ہوا۔
دستاویزی فلم ’ٹیم خان‘باکسر عامر کی زندگی پر مبنی ہے جس میں ان کی محنت لگن اور جستجو کو زبردست طریقے سے فلمایا گیا ہے۔فلم کے پریمیئر میں باکسر عامر نے اپنی فلم کی پوری ٹیم کے ساتھ شرکت کی۔باکسر عامر نے دو روز قبل دستاویزی فلم کے پریمیئر کے حوالے سے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر اعلان کیا تھا کہ وہ ’ٹیم خان‘ کے لیے انتہائی پر جوش ہیں جو 29 ستمبر کو لندن کے رینڈانس فلم فیسٹول میں پیش کی جائے گی*پاکستان ریلوے اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام پنجاب جوڈو ایسوسی ایشن کے اشتراک سے لاہور میں منعقدہ پاکستان ریلوے انٹر ڈویژنل جوڈو چمپئن شپ کا ٹائٹل پاکستان ریلوے ورکشاپ ڈویژن نے 78پوائنٹس حاصل کرکے اپنے نام کرلیا ،لاہور ڈویژن نے 52پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور کوئٹہ ڈویژن نے 43پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ 5برائونز میڈیل کے ساتھ کراچی ڈویژن کی ٹیم پانچویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔چمپئن شپ کے اختتام پر مہمان خصوصی ایس ایس پی واسپورٹس آفیسر پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن شہلا قریشی نے فاتح رنر اپ اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے ،اختتامی تقریب میں سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق ، اکائونٹس آفیسر پاکستان ریلوے عطاء حسین بٹ ،سید نجم السعید ،میر ارشد پرویز ،اعجاز نواز ،اویس اکبر ،شاہنواز بٹ ،عبدالحمید ،محمد یونس ،منظور علی عارف ،مشتاق ٹوانہ ،حسنین عابد ،عمران پطرس ،انٹر نیشنل و نیشنل کھلاڑیوں اور شائقین جوڈو کی بڑی تعداد موجود تھی *ٹرینٹی گرلز ڈگری کالج کی پرنسپل آئرین پرل نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین اسپورٹس میں بھی کسی سے کم نہیں ہیں،اکیڈمی کی سطح پر سافٹ بال کے مسلسل ایونٹس سے نیا ٹیلنٹ سامنے لانے میں بہت مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پارسی انسٹیوٹ گرائونڈ پر نیشنل سافٹ بال اکیڈمی کے زیراہتمام سرسبزپاکستان سافٹ بال فیسٹیول کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر این ایس اے کی چیئرپرسن تہمینہ آصف، مقصود احمد،ڈائریکٹر اکیڈمی محمدناصر، ایس ایس اے کے سیکریٹری محمد ذیشان مرچنٹ،مراد حسین، فراز اعجاز اورناہید لیاقت بھی موجود تھیں*پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی خواتین اینڈ اسپورٹس کمیشن کی ڈپٹی سیکٹری اداجعفری نے مینجمنٹ آف اسپورٹس آرگنائزیشن میں اپنا ایگزیکٹوماسٹرز کورس مکمل کر لیا، وہ پہلی خاتون ہیں جنہیں پی او اےنے،خواتین کو آگے لانے کی پالیسی پر چلتے ہوئےاس کورس کے لئے منتخب کیا۔