• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعوان، پرویز اشرف سمیت 7ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نندی پورپاور پراجیکٹ ریفرنس کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 7ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ریفرنس کی نقول ملزمان کے حوالے کر دیں۔

بابر اعوان سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم 24اکتوبر کو عائد کی جائے گی، عدالت نے اس روز تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا۔

راجہ پرویز اشرف نے مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت میں دائر کر دی جس پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کر دیا۔

ملزمان پر نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر سے منصوبے کی لاگت بڑھانے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

تازہ ترین