• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن :شاہ محمود قریشی کی مائیک پومپیو سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واشنگٹن میں واقع امریکی محکمہ خارجہ کے دفتر میں شاہ محمود قریشی اور مائیک پومپیو کی ملاقات ہوئی ۔

پاکستانی وزیر خارجہ سے امریکی ہم منصب کی یہ ملاقات مائیک پومپیو کے دورہ اسلام آباد کے دوران شاہ محمود قریشی کو واشنگٹن آنے کی دعوت کے تناظر میں ہوئی ہے ۔

ملاقات میں خطے کی صورتحال ،دہشت گردی کےخلاف جنگ اور پاک امریکا تعلقات پر بات چیت کی گئی ۔

اس سے قبل شاہ محمود قریشی نے امریکی مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن اور امریکی سینیٹر کوری بوکر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ۔

تازہ ترین