ملتان (سٹاف رپورٹر) آصف زرداری ری کنسیلی ایشن پولیٹکل فورس کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری ،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی،فریال تالپور سمیت پیپلز پارٹی کے قائدین کے خلاف مقدمات اور میڈیا ٹرایل کے خلاف چوک ڈبل پھاٹک ملتان پر مرکزی چیئرمین سلیم الرحمنٰ میو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے یکطرفہ احتساب اور پی پی قیادت کے خلاف انتقامی کارروائیوں کیخلاف شدید احتجاج کیا۔