• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت نے اسحاق ڈار کو برطانیہ سے لانے کا اشارہ دے دیا

وفاقی حکومت نےمتعدد مقدمات میں مطلوب سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو برطانیہ سے پاکستان لانے کا اشارہ دے دیا۔

صحافیوں سے گفتگو میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ میں تحویل مجرمان معاہدے کے تحت بہت سے لوگ ہمارے حوالے کئے جائیں گے۔

ان کا کہناتھاکہ اسحاق ڈار ہی بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوں گے ،انہیں برطانیہ سے پاکستان لایا جائےگا۔

وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ کسی کو کوئی ڈیل ملے گی نہ ڈھیل ،جو لوگ عمران خان کو جانتے ہیں ،انہیں خبر ہے کہ وہ ڈیل کرنے والے نہیں۔

تازہ ترین