سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور ن لیگی رہنما ایاز صادق نےفیصلہ سنادیا اور کہا کہ پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین شہبازشریف ہی ہوں گے۔
جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان محمد جنید سے گفتگو میں ایاز صادق نے کہا کہ شہبازشریف کی چیئرمین شپ پارلیمنٹ کی بقا کی بات ہے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ اگر شہبازشریف کو پی اے سی کا چیئرمین نہ بنایا گیا تو ن لیگ ،پی پی اور ایم ایم اے کمیٹی کےلئے اپنے ارکان کے نام دے گی۔
ذرائع کے مطابق پبلک اکائونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے معاملے میں حکومت ٹال مٹول سے کام لے رہی ہےجسے اب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی وطن واپسی تک موخر کردیا گیا ہے۔
ایک موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ شہبازشریف کو چیئرمین بنانا مطلب بلے کو دودھ کی رکھوالی سپرد کرنا ہے۔