• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے42 نئے تعلیمی اداروں کو مشروط این او سی جاری

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ،اپنےرپورٹر سے) ضلعی رجسٹریشن کمیٹی برائے ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی نے سب کمیٹی کی جانچ پڑتال کےبعد42 نئے تعلیمی اداروں کو مشروط این او سی جاری کردیئے۔اٹھارہ پرانے تعلیمی اداروں کےتوسیع کیسز کو مشروط جبکہ ایک تعلیمی ادارے کو حتمی منظوری دے دی گئی ،بیس تعلیمی اداروں کو کیس میں کاغذات تاخیر سے جمع کرانے پر جرمانے بھی عائد کردیئے گئے ۔کمیٹی کا اجلاس چیف ایگزیکٹو آفیسر برائے ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی ریاض احمد سوہی کی صدارت میں ہوا ۔
تازہ ترین