• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چہرہ چاہے کتنا بھی خوبصورت ہو لیکن اگرہیئر اسٹائل بے ڈھنگا اور غیر مناسب ہو تو یہ آپ کی تمام تر خوبصورتی کو ماند کرسکتا ہے۔ خواتین اکثر اس الجھن کا شکار رہتی ہیں کہ ان کا اگلا’’ٹرینڈی ہیئر اسٹائل‘‘ کیسا ہونا چاہیے۔ تاہم کیا آپ جانتی ہیں کہ کچھ ہیئر اسٹائل ایسے بھی ہوتے ہیں،جنھیں اپنانے کے بعد آپ اپنی عمر سے کم نظر آنےلگتی ہیں؟ ایسے ہیئراسٹائل پرفیکٹ اور کامیاب ہیئر اسٹائل قرار دیے جاتے ہیں۔ 

ذیل میں کچھ ایسے ہی ہیئر اسٹائلزکا ذکر کیا جارہا ہے، ہوسکتا ہے کہ ان میں سے کوئی ایک آپ کے دل کو بھی بھا جائےاور آپ کے کم عمر نظر آنے کا سبب بن جائے۔

سائیڈ سویپٹ بینگ

انٹرنیشنل ہیئر اسٹائلسٹ کا کہنا ہے کہ سائیڈ سویپٹ بینگ خواتین کو انتہائی پر کشش بناتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس ہیئر اسٹائل کو خاصا پسند کیا جاتا ہے۔ اس اسٹائل کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں بالوں کی لٹوں کو خوبصورتی کے ساتھ کاٹا جاتا ہے۔ 

بالوں کی یہ لٹیں پیشانی کو ڈھانپ لیتی ہیں، جس سے خواتین کے ماتھے کی لکیریں دکھائی نہیں دیتیں۔ اس ہیئر اسٹائل کو اپنانے کے بعد آپ کی شخصیت کی خوبصورتی دوبالا ہوجائے گی اور آپ ایک کم عمر لڑکی یا کالج گرل دکھائی دینے لگیں گی۔

اینگل باب

کم عمر نظر آنے کے لیےاینگل باب ایک پرفیکٹ ہیئر اسٹائل ہے۔ اس اسٹائل کو اپنانے سے آپ کم عمر دکھائی دیتی ہیں۔ یہ اسٹائل عام طور پر درمیانی عمر کی خواتین ہی زیادہ اپناتی ہیں۔ 

اس ہیئر اسٹائل میں آگے کی لٹیں لمبی رکھی جاتی ہیں جبکہ کچھ خوبصورت لیکن چھوٹی لٹیں ، پیشانی پر رکھی جاتی ہیں۔ بڑی لٹیںچہرے کے اطراف خوبصورت ہالہ بنالیتی ہیں، جس کی وجہ سے چہرہ پتلا نظر آتا ہےاور خواتین کم عمر لگتی ہیں۔

شارٹ کرل

کرلی ہیئر کو ہر دور میں پسند کیاجاتا رہا ہے اور کرلی ہیئر سیلیبرٹیز اسٹائل کے حوالے سے بھی خاصا مقبول ہے۔سلینا گومز کو آپ نے اکثر سیدھے بالوںکے ساتھ پرفارم کرتے دیکھا ہوگا لیکن ان کا نیچرل ٹیکسچر کرلی ہی ہے۔ بیونسے بھی اپنےنیچرل کرلی ہیئرکے ساتھ خوش ہے اور انہیں نت نئے اسٹائلزدیتی رہتی ہے۔

اگر آپ اپنی عمر سے کم نظر آنا چاہتی ہیں تو کرلی ہیئر اسٹائل آپ کا بہترین انتخاب بن سکتا ہے۔ لائٹ کرلی ہیئر کو عام طور پر یوتھ ہیئر اسٹائل کہا جاتا ہے لیکن کرلی ہیئر اسٹائل کا انتخاب خاصی احتیاط کے ساتھ کریں۔ اوپر سے سیدھے اور نیچے سے شولڈر کو چھوتے لائٹ کرلی بال آپ کو اپنی عمر سے کم اور خوبصورت نظر آنے میں مدد کریں گے۔

پکسی

اگر آپ کے بال قدرے چھوٹے ہیں تو انھیں پکسی اسٹائل دیں، یہ آپ کی اصل عمر چھپانے میں خاصا مددگار ہونے کے ساتھ اسٹائلش بھی لگے گا۔ شرلیز تھیرن کی زلفیں اپنی بناوٹ اور زاویوں کی بناء پر پکسی اسٹائل کو جدید سے کلاسک بنا دیتی ہیں۔

کیٹی پیری بھی گزشتہ برس اپنی خوبصورت زلفوں کو’پلیٹینم پکسی کٹ‘ ہیئر اسٹائل میں تبدیل کرچکی ہیں۔پکسی ہیئر اسٹائل نہ صرف درمیانی عمر بلکہ کم عمر لڑکیاں بھی اپنالیں تو مزید خوبصورت نظر آسکتی ہیں لیکن پکسی ہیئر اسٹائل کے ساتھ سائیڈ بینگ کٹنگ بھی لازمی کروائی جائےکیونکہ پکسی ہیئر اسٹائل کے ساتھ سائیڈ بینگ آپ کی عمرچھپا لیتے ہیں۔

فل فرنج

آپ کی کم عمری اور شادابی کے لیے فل فرنج ہیئر اسٹائل بھی ایک بہترین انتخاب ہے۔ اس ہیئر اسٹائل کی خاصیت یہ ہے کہ اس میںبینگ کو سائیڈ کے بجائے سیدھے اسٹائل میں کاٹا جاتا ہے۔ 

عام طور پر یہ اسٹائل لمبے بالوں کے لیے اپنایا جاتا ہےکیونکہ لمبے بالوں میں یہ زیادہ حسین معلوم ہوتا ہے۔ آگے سے اسٹریٹ بینگ پیشانی کو خوبصورتی سے ڈھانپ لیتے ہیں جبکہ پیچھے کےبال خوبصورتی کے ساتھ چہرے پر ہالہ بناتے ہیں۔ اس اسٹائل سے نہ صرف چہرہ خوبصورت لگتا ہے بلکہ آپ کم عمر بھی نظر آتی ہیں۔

میسی لیئر

میسی لیئر بھی ایک خوبصورت ہیئر اسٹائل ہے، جس کے سبب خواتین کا چہرہ حسین و پرکشش محسوس ہوتا ہے۔

کم عمر نظر آنے کے لیے میسی ہیئر کٹ ایک بہترین انتخاب ہے۔ باب کٹ یا پھر شولڈر کٹ، دونوں ہیئر اسٹائل ہی خواتین کو اپنی عمر سےکم اور پرکشش محسوس کروانے میں کامیاب ہیں۔

تازہ ترین